گچک پاکستانی فوج ہاتھوں اغوا ہونے والے خواتین بچے بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گچک سے پاکستانی فوج ہاتھوں اغوا ہونے والے خواتین اور بچے چھوڑ دیئے گئے ،سب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نمائندہ سنگر کے مطابق گچک اور ٹوبہ پشتکو کے عوام نے گذشتہ تین روز سے خواتین اور بچوں کی بازیابی کیلے گچک فوجی کیمپ کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیکر بیٹھ گئے تھے ،اور مطالبہ کیا تھا کہ جب تک بزرگ خواتین و حضرات سمیت چار نو عمر بچوں کو نہیں چھوڑا جاتا اس وقت تک عوام دھرنا ختم نہیں کریں گے۔اس فیصلہ بعد مجبور ہوکر تمام مغویوں کو فوج نے چھوڑ دیا ہے ۔

واضح رہے کہ بیس دن قبل بزرگ خواتین اور بچوں کو تربت سے اپنے گھر ٹوبہ آنے دوران مقامی ٹرانسپورٹ کی لوکل پک اپ سے اتار کر پاکستانی فوج نے غائب کردیاگیا تھا۔جب یہ اطلاع پاکر بچوں کے دادا درمحمد مطلوبہ چیک پوسٹ جاکر اپنے بیوی بچوں بارے معلومات
حاصل کرنا چاہی تو انھیں بھی قیدی بنا دیاگیا تھا۔

پاکستانی فوج ہاتھوں اغوا ہونے والے تمام افراد جن میں بچے خواتین،بزرگ شامل ہیں انکی حالت تشدد کی وجہ سے خراب بتائی جا ری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment