آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ضلع کیچ کا مرکزی شہر تربت دھماکوں اور فائرنگ سے گھونج اُٹھا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے رات گئے،تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم آرمی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں مگر فوجی اہلکاروں نے مقامی انتطامیہ کو جائے وقوع پر جانے نہیں دیا ہے۔
یاد رہے کہ بارہ دسمبر کو تربت ہی میں ڈی بلوچ پْل پر تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جسکی زمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی،جبکہ گزشتہ رات فوجی چوکی پر ہونے والے حملے کہ زمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔