تربت جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار اور 31 قیدی کورونا کا شکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا جس کے باعث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار اور 31 قیدی وائرس کا شکار ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل تربت یاسین بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ تربت جیل میں 85 قیدی پابند سلال ہیں اور گزشتہ روز جیل کے عملے اور قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو جیل کے 4 وارڈنز اور 14 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ 5 روز قبل کرائے گئے ٹیسٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مراد بخش اور 17 قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے جب کہ اب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار اور 31 قیدی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے مزید بتایا کہ جیل آفیسر اور دیگر عملے کو ان کے گھر اور قیدیوں کو علیحدہ وارڈ میں قرنطینہ کر دیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Share This Article
Leave a Comment