بلوچستان کے ضلع پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا طالب علم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا جبکہ خضدار سے مزید دو نوجوان لاپتہ ہوگئے۔خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا ہے۔
خضدار کے علاقے نال ٹوبڑو کے رہائشی محمد طارق قمبرانی ولد محمدعالم قمبرانی اور محبوب علی چنال عرف بابل گذشتہ لاپتہ ہوگئے۔
لواحقین کے مطابق دونوں نوجوان گذشتہ روز شام کے وقت نال بازار سے گھر واپسی پر پراصرار طور پر لاپتہ ہوئے ہیں جو ابھی تک گھر نہیں پہنچے ہیں، نوجوانوں کے گمشدگی کے باعث گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔
دریں اثناء اطلاعات کے مطابق گذشتہ مہینے پنجگور سے لاپتہ ہونے والا نوجوان طالب علم آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے یکم نومبر کو پنجگور چڑیاں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے ثناء بلوچ بازیاب ہوگئے۔
خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا ہے
تفصیلات کے مطابق خاران میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا ہلاک شدگان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد جھل مگسی کے رہائشی ہیں تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔