بنگلہ دیش کے عوام کو یوم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے 16 دسمبر1971 میں بنگالی قوم کی فتح کے دن کے مناسبت پر کہا ہے کہ میں بنگلہ دیش کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا کہ

میں بنگلہ دیش کو ان کے یوم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے بہادری سے پاکستان کا مقابلہ کیا۔ ہم اپنی آزادی حاصل کرنے کے لئے مکتی باہنی کی طرح لڑ رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قوم اس جدوجہد میں، اور پاکستان کی جانب سے ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

https://twitter.com/DAN__Baloch/status/1339119561497604099

واضح رہے کہ آج ہی کے دن16 دسمبر1971 کو پاکستانی فوج نے ہندوستان کے سامنے سرنڈر کیا اور بنگلہ دیش نے اپنی آزادی حاصل کی۔

Share This Article
Leave a Comment