پروم پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،گھروں میں لوٹ مار،کئی گاڑیاں ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پروم پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،آئل ٹینکروں سمیت کئی گاڑیاں ضبط،لوگوں پر تشدد لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ چار دنوں سے پروم کے بیشتر علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

آج صبح پاکستانی زمینی فوج نے پروم کے علاقے رحیم آباد میں دھاوا بول کر مرحوم عبدالرشید کے گھروں کو گھیر کر نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے وہاں سے دو خالی آئل ٹینکر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

پروم سے ایران سرحدی حدود میں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی فوج کا گشت اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،مقامی ذرائع کے مطابق ایران سے تیل کا کاروبار کر کے گزر بسر کرنے والے لوگوں کو پاکستانی فوج تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی افراد کی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے،تاحال پروم کے مختلف علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات ہیں

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment