بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ڈی بلوچ میں کیچ پْل پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کرکے جلا ڈالا۔
یہ کمپنی سی پیک منصوبے کی روٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس کے کارندوں کو فوجی سیکورٹی میں صبح کنسٹرکشن سائیٹ پر لایا جاتا ہے اور شام کو اسی طرح واپس لے جایا جاتا ہے۔ گزشتہ رات کے حملے میں انہیں بھاری مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔