بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن اراکین کا مستعفی ہونیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی مرکزی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کے بعد بلوچستان میں 14اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی ہدایات پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 13 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کی قیادت کو بھجوادیے۔

استعفیٰ جمع کرانے والوں میں جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، رکن بلوچستان اسمبلی شام لال لاسی،عبدالواحد صدیقی سمیت 5 اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیما نی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو ، ثنا بلوچ ،میر محمد اکبر مینگل ، احمد نواز بلوچ , جانس ٹائٹس اور شکیلہ نوید دہوار نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوادیے ہیں۔

دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ دیگر اراکین اسمبلی بھی دو تین روز میں اپنے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیں گے۔

ادھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی کو بھجوادیا ہے۔

دوسری جانب آزاد رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی پی ڈی ایم کی ہدایت کی روشنی میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment