گچک : فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والی فیملی کی کوئی خبر نہیں

0
396

ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہونے والے چارنوعمر طلبا ، نو سالہ ثمانی اپنے دادی اور دادا سمیت لاپتہ ہوگئے۔

جن کی شناخت اجمل ،راشد اور نادل سمیت نو سالہ ثمانی ،دادی مریم اور دادا درمحمد سکنہ ٹوبہ پشتکو کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

لاپتہ کئے گئے اس فیملی کو ایک ہفتہ گزر چکی ہے لیکن تاحال اس کی کوئی خیر خبر نہیں ہے ۔

کہاجارہا ہے کہ انہیں گچک کے ایک چیک پوسٹ پرپاکستانی فوج اور ایف سے نے ایک لوکل گاڈی سے اتار کر لاپتہ کیا تھا۔

لواحقین نے انسانی اداروں اور مسنگ پرسنز کے لئے دس سال سے آواز بلند کرنے والے وائس فار بلوچ مسئنگ پرسنز کے چیئرمیں نصراللہ بلوچ اور وائس چیئرمیں ماما قدیر بلوچ سے آواز اٹھانی کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here