بلوچستان کے ضلع آواران اور کولواہ کے درمیان میں واقع گائوں چمبر سے پاکستانی فورسز نے اہلکاروں نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جبری طور پر لاپتہ کیئے جانیوالے شخص کی شناخت عصا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں دوران آپریشن فورسز اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ روز سے آواران اور کولواہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز آپریشن مصروف ہے۔ اس دوران فورسز اہلکاروں نے علاقوں کو محاصرے میں لیکر آمد و رفت پر پابندی عائد کردیا ہے۔
آپریشن کے دوران مزید جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔