بلوچ آزادی پسندرہنما استاد واحد کمبر بلوچ نے بی این ایم کے مرکزی فنانس سیکرٹری ناصر بلوچ کے والدواجہ قادر بخش بلوچ کے و فات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناصر بلوچ کے والدکی وفات ان کی اور ناصر بلوچ کی فیملی کیلئے ایک پُردرد لمحہ ہے اور اس دکھ کے لمحے میں ہم نے ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے اپنے تعزیت پیغام میں متوفی کی ایصال ثواب اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دینے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
استاد واحد کمبر بلوچ نے کہا کہ واجہ قادر بخش بلوچ ایک باہمت اور مہمان نواز بلوچ تھے جس کی وفات سے ایک باہمت و مہمان نواز بلوچ سے محروم ہوگئے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔