گیشکور میں آرمی کیمپ پر حملہ،جانی نقصانات کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نامعلوم مسلح افراد نے گیشکور میں آرمی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور کے مین بازار میں قائم پاکستان آرمی کی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق شام کے وقت گیشکور کا پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کردی ہے لیکن نقصانات کے بارے میں بتانے سے گریز کیا ہے جبکہ مقامی ذرائع سے اس حملے میں جانی نقصانات کی اطلاعات آرہی ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment