جھائو میں چوری و ڈکیتی کے بڑھتے وارداتوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

0
264

بلوچستان کے ضلع آوارن کے علاقے جھاو¿ میںچوری اور ڈکیٹی کے بڑھتے وارتوں کے بعد عوام سراپا احتجاج، واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جھاو¿ میں عنایت ولد عبدالصمد نامی شخص کے گھر میں چوروں نے گھس کر لوگوں کو زد و کوب کیا اور گھر میں لوٹ مار کی جہاں زیورات اور قیمتی اشیاءسمیت موٹر سائیکل اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعے کے کیخلاف عوام نے احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔عوامی اجتماع سےمقررین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی دفعہ عوام نے رات کو چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کے کرکے پولیس کے حوالہ کیا گیا لیکن تاحال مذکورہ واقعات رونماءہورہے ہیں۔

مظاہرین میں سے ایک کا شخص کا کہنا تھا کہ جھاو¿ میں رات کے وقت فوج نے عوام کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہوا ہے جس کے باعث لوگ شام سات بجے کے بعد گھروں سے نہیں نکلتے، وہ اپنے کھیتوں اور مشینوں تک نہیں جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب چور اور ڈاکو رات کو گھروں میں گھس کر لوگوں کے قیمتی اشیائ، موٹر سائیکل اور کھیتوں پر رکھے سولر سسٹم کو چوری کرکے لے جاتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پیردان، واجہ باغ، کوٹو، ملان، بزگ، لنجار، سستگان میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات رونماءہوچکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here