کراچی سے لاپتہ سندھی قوم پرست کارکن کی تشدد زدہ لاش برآمد

0
996

سندھ کے دارالحکومت کراچی سے جناح ہسپتال کے باہر ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نیاز لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ نیاز لاشاری جسقم آریسر کا رکن تھا، جن کا بنیادی تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا۔ گذشتہ کئی سالوں سے وہ کراچی کے پپری، ملیر ضلع میں مزدوریکی غرض سے رہائش پزیر تھا۔ جہاں سے ان کو 16 اپریل 2018 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نیاز لاشاری کی گرفتاری 17 ستمبر 2018 کو بلاول چانڈیو کے ساتھ حیدر آباد میں ظاہر کی گئی تھی بعد ازاں دوبارہ یکم اپریل 2019 کو حیدرآباد اے ٹی سی کورٹ کے باہر سے پیشی سے واپس جاتے ہوئے اٹھاکر لاپتا کردیا گیا۔

نیاز لاشاری کی بازیابی کے لیے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ، جسقم آریسر سمیت سندھ کی دیگر سیاسی جماعتوں اور لواحقین کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور شکارپور سمیت سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج کیئے گئے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیازی لاشاری کے ہمراہ ایک اور شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here