بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں گذشتہ شب پاکستان فوج کے کیمپ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ شدید تھا جس میں راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
علاقائی ذرائع نے دعو ی کیا کہ دیگر مقامات پر بھی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔
جبکہ بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ کے جاری کردہ اپنے ایک بیان کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں حال ہی میں قائم کردہ پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر شدید حملہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کی دو حفاظتی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ چبدر، لوپ سہرانی، اور آس پاس کے علاقوں میں فورسز کے اہلکار آپریشن کی غرض سے داخل ہوئے ہیں جن سے بی آر اے کے سرمچاروں کی جھڑپیں جاری ہیں۔