چین و پاکستان کا عسکریت پسندی کیخلاف مشترکہ مشقوں کا اعلان

0
13

چین اور پاکستان نے بلوچستان و خیبر پختونخوا میں پاکستانی فورسزاور چینی انجینئرز پر لگاتار شدیدحملوں اور بھاری تعداد میں جانوں کےزیاں پر اب عسکریت پسندوں کیخلاف مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان کی میزبانی میں “وارئیر ایٹ” نامی مشقیں نومبر کے آخر میں شروع ہوں گی اور دسمبر کے وسط تک جاری رہیں گی۔

چین نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے پانچ برس میں انسداد دہشت گردی کی پہلی مشترکہ مشقوں کے لیے اس ماہ کے آخر میں اپنے فوجی پاکستان بھیجے گا۔

بیجنگ کا یہ اعلان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن کے مطابق چین اسلام آباد پر زور دے رہا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والے ہزاروں چینی شہریوں کو عسکریت پسندی کے مہلک حملوں سے بچانے کے لیے چینی سکیوریٹی اہلکاروں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے۔

رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کا مقصد”مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔”

چینی وزارت کے مطابق ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ کے دستے حصہ لیں گے۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں فریق مختلف کثیر السطحی اور مخلوط تربیت میں حصہ لیں گے اور حقیقی جنگی عمل کے مطابق براہ راست فوجی مشقیں کریں گے۔

پاکستانی حکام نے رپورٹس کے مطابق چینی سفیر کے ساتھ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی اور اس سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات کے حوالے سے شواہد دیے تھے۔

دونوں ممالک کے فورسز ، انجینئرز اور ماہرین  پر ہونے والے حملوں کی ذمہ دار تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) اور بی ایل اے کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ اور انہوں نے اس سلسلے میں متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرلی تھی۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں فریق مختلف کثیر السطحی اور مخلوط تربیت میں حصہ لیں گے اور حقیقی جنگی عمل کے مطابق براہ راست فوجی مشقیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آخری بار دونوں ملکوں نے سال 2019 میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں کی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here