بلوچستان میں فوجی آپریشن مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ بار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ صرف اس طرح کی کارروائیاں مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتے ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس رجسٹری برانچ آفس لاہور میں صدر میاں محمد رف عطا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق صرف فوجی آپریشن مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتے۔

اجلاس میں بالخصوص بلوچستان کے عسکریت پسند ی سے متاثرہ علاقوں میں فوجی آپریشن کی منظوری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے اس طرح کی کارروائیوں سے ماضی میں محدود کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment