بلوچستان کے طلبا تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں بی ایم سی کالج وہاسٹلز کوفوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس مطالبے پر اگرد فوری عمل درآمد نہیں کیا گیا تو وہ بولان میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز کرینگے۔
گذشتہ روز بلوچستان کے طلباء تنظیموں کی جانب سے بولان میڈیکل کالج پر پولیس قبضے اور ہاسٹلوں کی بندش کے خلاف بولان میڈیکل کالج میں گرینڈ مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
https://twitter.com/BSAC_org/status/1858847366725386421
اس گرینڈ مشترکہ میٹنگ میں طلباء الائنس جن میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور کثیر تعداد میں میڈیکل اسٹوڈنٹس ، بی ایم سی کے دیگر تنظیموں سمیت کثیر تعداد میں طالبعلموں نے شرکت کی۔
گرینڈ میٹنگ میں تمام طالبعلموں اور شرکاء نے بلوچستان حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بولان میڈیکل کالج اور ہاسٹلز کو فورآ کھولا جائے بصورت دیگر کل سے بولان میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جائے گا۔