چینی نائب وزیراعظم کی شہباز شریف کوچینی شہریوں کی تحفظ یقینی بنانے پر زور

0
26

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے کلائیمٹ ایکشن اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کادیرینہ دوست،دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے نئے دورکاآغاز ہوچکا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن قدم اٹھارہی ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑدینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر ڈنگ ژوئیسیانگ نے سیکیورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضع رہے کہ بلوچستان وپاکستان بھر میں چینی شہریوں پر عسکریت پسندوں کے تواتر کے ساتھ حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی سیکورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور چینی حکام اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنا فورس تعینات کرنے کی مانگ کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here