سینیٹرز واہلخانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں، اختر مینگل

0
14

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ “میں نے اسمبلی سے استعفیٰ اس لیے دیا کہ اس حکومت اور اقتدار میں رہنے والوں نے بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ اس کے باوجود ایجنسیاں میرے دونوں سینیٹرز اور اہل خانہ کو ہراساں کرتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا واحد آپشن باقی رہ گیا ہے کہ میں سینیٹرز سے استعفیٰ مانگوں۔ آپ نے ہمارے لئے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا۔

واضع رہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے لائی جانے والی آئینی ترمیمی بل کو دونوں ایوانوں میں منظور کرانے کیلئے حکومت و اسٹیبلشمنٹ شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے کیلئے وہ اپوزیشن اراکین کو ڈرادھماکر اس پر ووٹ ڈالنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ کئی اراکین پارلیمنٹ کے اہلخانہ کے اغوا کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here