ٹی ٹی پی ہاتھوں مغوی پاکستانی فوج کا کرنل بھائیوں سمیت تاوان ادائیگی پر رہا

0
31

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ہاتھوں مغوی پاکستانی فوج کا کرنل بھائیوں سمیت تاوان ادائیگی وگرفتار ساتھیوں کے رہائی کے بدلے میں رہا کردیئے گئے۔

جبکہ دوسری جانب فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغویوں کی رہائی میں قبائلی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔

اس سلسلے میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے دعوے کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کو ان کے بھائیوں سمیت 28 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔

28 اگست کی شام لگ بھگ چھ بجے کے قریب پاکستانی فوج کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اپنے والد کی تدفین کے بعد بھائیوں کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی مضافاتی تحصیل کلاچی کی ایک مسجد میں تعزیت کرنے والوں کے ساتھ موجود تھے کہ ٹی ٹی پی نے انہیں اسلحہ کے زور پر اغوا کیا۔

واقعہ کے بعد مغویوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں، جن میں ان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’حکومت طالبان کے مطالبات مانے تاکہ ہمیں رہائی مل سکے۔‘

ان ویڈیوز میں ان مطالبات کا ذکر نہیں، جن سے ان کی رہائی کو مشروط کیا گیا تاہم ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان مطالبات میں تاوان کی رقم کے ساتھ ساتھ چند اہم طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here