کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس و سیمینار کیلئے انتظامیہ کی اجازت لینا لازمی قرار

0
25

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے پریس کلب میں کانفرنس اور سیمینار کیلئے ڈی سی سے اجازت لینالازمی قرار دیدی گئی ہے۔

بلوچستان میں پہلے سے ریاست مخالف سیاسی گرمیوں پر قدغن ہے اب دارلحکومت کوئٹہ کے پریس کلب میں کانفرنس اور سیمینارز کیلئے ڈی سی سے اجازت لینالازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

بلوچستان میں کنٹرولڈ میڈیا پر پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ و کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی یہ اقدام بلوچستان میں آذادی اظہار کو مزید سلب کرنے کی ایک کوشش ہے ۔

یاد رہے کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے 18 مارچ کو بی وائی سی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہونا تھا جس کے ردعمل پر حکومت بلوچستان نے کوئٹہ پریس کلب کو تالہ لگایا تاکہ سیمینار کو روکا جاسکے۔

پریس کلب میں سیمینار ز وکانفرنس کو روکنے کیلئے ڈی سی کوئٹہ نے صدر کوئٹہ پریس کلب کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینی پڑے گی۔

ڈی سی کوئٹہ نے پریس کلب کے صدر کو خط میں پریس کانفرنسز اور سیمینار بغیر این او سی کسی کو اجازت نا دینے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here