گوادر میں وی آئی پیز پردھماکے کی اطلاعات

0
41

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکزگوادر میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گوادر شہر میں فقیرکالونی میں گذشتہ شب رات گئے ہوا جس کی گونج شہر بھر میں سنی گئی تاہم اس کی باقائدہ تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔

مقامی افراد کے مطابق رات گئے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن دھماکے کے حوالے سے انتظامیہ کی سطح پر کسی قسم کی کوئی خبر نہیں ہے۔

بعض ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ دھماکا غیر ملکی وی آئی پی پیزکے ایک ٹھکانے پر ہوا ہے جو فقیر کالونی میں واقع ہے اور یہ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں چینی و پاکستانی سیکورٹی اداروں سمیت اعلیٰ حکومتی افسران کی ایک اجلاس ہورہی تھی۔

فقیر کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات میں دھماکے کی زوردار آواز سنی گئی لیکن جگہ کا تعین نہیں ہوسکاہے اور نہ ہی ایسی کچھ خبر ہے کہ گذشتہ شب ہونے والے دھماکے سے کچھ نقصان ہوا ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ دھماکے کی صرف آوازیں سنی گئیں اوراس کے علاوہ کچھ معلومات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گوادر شہر مکمل طور پر پاکستانی فوج کے زیر کنٹرول ہے اور وہاں سیکورٹی کو چیلج کرنے والے کسی بھی قسم کی اقدامات کو فوری طور پر چھپایا جاتا ہے تاکہ سیکورٹی پر سوال نہ اٹھے۔

اب تک مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here