پشین و مستونگ میں لڑکی سمیت 3 افراد ہلاک ،کوئٹہ و حب سے 2 لاشیں برآمد

0
29

بلوچستان کے علاقے پشین اور مستونگ میں مختلف حادثات و واقعات میں لڑکی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کوئٹہ و حب سے 2 لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

پشین میں  گھر کے سامنے کچرہ پھینکنے کے تنازع میں میں  

پشین کے علاقے سرخاب مہا جر کیمپ کلی کا ریز میں گھر کے سامنے کچرہ پھینکنے کے تنازع میں مسلح شخص نے طیش میں ایک لڑکی کو قتل کردیااور فرار ہو گیا ۔

پو لیس کے مطابق گزشتہ روز پشین میں سرخاب مہا جر کیمپ کے کلی کا ریز میں مبینہ طو ر پرسلیم خان نا می شخص نے گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فا ئرنگ کر کے ایک لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ہے ۔

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے کو ششیں جا ری ہیں انہیں جلد گرفتار کر کےانصاف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے گا ۔

دوسری جانب مستونگ میں اتفا قیہ گولی چلنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مستونگ کے نواحی علاقے کلی کونگڑھ میں موٹرسائیکل سوار محمدعمران نامی شخص کے اپنے پستول سے انتفاقیہ گولی چلنے سے وہ زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموںکی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزیدتحقیقات جا ری ہے۔

علوہ ازیں مستونگ میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

قلات مغلزئی کے رہائشی محکمہ پولیس کے ملازم محمد افضل مینگل مستونگ کے قریب روڈ حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

وہ کیشیئر ڈیٹی کمشنر قلات حاجی عبدالقیوم مینگل، نصیر احمد مینگل، محمد اسحاق مینگل کے بھائی ایڈووکیٹ جلیل احمد مینگل کے چچا تھے ۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم میں ایک شخص کی نعش برآمدہوئی ہے ۔

گزشتہ روز سیف ٹاؤن سریاب کسٹم کے قریب ایک شخص جمعہ کی نعش ملی جس کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔

اسی طرح حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب پہاڑی سے درخت پر لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

درگاہ شاہ نورانی کے قریب پب پہاڑی سے درخت سے ہاتھ بندی پھندا لگی لٹکی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔

مقامی لیویز اہلکاورں نے نعش کو پہاڑی علاقے سے ریسکیو کر کے اتارنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا ۔

مقامی لیویز انتظامیہ کے مطابق متوفی کی شناخت سکندر ولد محمد رمضان کچھی ساکن مواچھ گوٹھ کراچی کے نام وپتہ سے ہوئی ہے تاہم واقعہ کے محرکات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات نہ ہوسکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here