ضلع کیچ : دشت میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے کلامیٹ کو نقصان ، گرمی کی شدت میں اضافہ

0
31

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے کلامیٹ کو شدید نقصان کا سامنا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

سنگر کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل دشت کے کھڈان، مکسر، کوہک و بشولی و دیگر قرب جوار کے علاقوں میں تین سے زائد غیرقانونی لکڑی کاٹنے والی بھاری آری مشین لگائی گئ ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی کے اقدامات مقتدرہ حلقوں کی جانب سے کی گئی ہے ۔

بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فوج کی ایما پر کلائمیٹ کو نقصان پہنچا یا جارہا ہے ۔

جنگلات کی کٹائی کا ٹھیکہ مبینہ طور پرفوج کی جانب سے بااثر افراد کو دیا گیا ہے اور اس کی تمام سیکورٹی بھی فورسز دیکھ رہی ہے ۔

واضع رہے کہ تحصیل دشت مکمل پہاڑی ومیدانی علاقہ ہے اور شدید خشک سالی وبنجر پن کی بھی لپیٹ میں رہتی ہے ۔

درخت ہی وہ واحد سہارا ہیں جس سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کی گھر کی ایندھن چلتی ہے بلکہ علاقے کلائمیٹ کو بیلنس رکھنے کی بھی ایک قدرتی عمل ہے لیکن مقتدرہ حلقوں کی جانب سے کمرشل بنیادوں پربے دریغ درختوں کی کٹائی سے کلائمیٹ کو شدیدنقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں گرمی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ جنگلات کیچ، ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں سے فوری غیرقانونی آرا مشین مالکان کی جانب سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا نوٹس لینے اور ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی کمی کی وجہ سے کیچ میں گرمی کی شدت میں بے حد اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن بدقسمتی سے ہم درختوں کی کٹاہی میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here