ریاستی ادارے و بلوچستان اسمبلی ارکان بلوچ شہدافیملیز کوہراساں کر رہے ہیں، بی وائی سی

0
33

بلو چ یکجہتی کمیٹی کے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد بلوچستان اسمبلی کے ممبران شہداء بلوچ راجی مچی کے خاندان کو ایف آئی آر کرنے کے معاملے میں ہراساں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد بلوچستان اسمبلی کے ممبران کو واضح کرتے ہیں کہ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آئیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جس طرح ریاست بلوچستان میں بربریت اور مظالم کی بدترین مثال قائم کر رہی ہے، بہت جلد اس جبر اور مظالم کے خلاف عوامی صبر جواب دے گا اور اس بربریت اور ظلم کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور اس ظلم و جبر پر مبنی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

بی وائی سی نے کہا کہ نام نہاد بلوچستان اسمبلی کے ممبران پر بھی واضح کرتے ہیں کہ جس طرح ایک سیٹ اور کچھ مراعات کے لیے آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی ہی عوام پر مظالم اور جبر کی حمایت کر رہے ہیں، اس سماجی جرم کے نتیجے میں آپ کو بھی اس سماجی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here