تربت : بلوچی راجی مچی دھرنا جاری ، ریاستی بربریت کی صورتحال پرسیمینارکا انعقاد

0
32

بلوچستان میں بلوچ راجی مچی پر ریاستی بربریت کے خلاف بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح تربت میں بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

گزشتہ روز تربت دھرنے میں “بلوچ قومی اجتماع پر ریاستی بربریت اور موجودہ صورتحال” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں سیاسی، سماجی، ادبی پس منظر سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں اور بلوچ کمیونٹی کے ساتھ ناروا سلوک پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ریاست کے جابرانہ اقدامات کی مذمت کی اور بین الاقوامی توجہ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے پرامن احتجاج کے عزم کا اعادہ کیا، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور ریاست پر زور دیا کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو پورا کرے اور بلوچ برادری کے خلاف ظلم کو فی الفور ختم کرے۔

سیمینار کا اختتام انصاف کی فراہمی تک دھرنا جاری رکھنے کی قرارداد پر ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here