بلوچستان کے 17 اضلاع مون سون بارشوں سے ہائی رسک قرار

0
42

بلوچستان کے 17 اضلاع کو مون سون بارشوں سے ہائی رسک قرار دیدیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں اس سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوچکی ہیں ، جولائی سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اگست میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ژوب، بارکھان، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی اور خضدار مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں جب کہ زیادہ بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔

ادھر حکومت بلوچستان نے مون سون بارشوں کے حوالے سے 17اضلاع کو ہائی رسک قرار دے کر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here