بلوچستان میں ایک سرکاری جاری کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریباً 3000 والدین رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپوڑت میں کہا گیا کہ 7 روزہ پولیو سے بچاؤ مہم کا آج آخری روز تھا۔ 16اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مہم میں 9 لاکھ51 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کاہدف مقرر تھا۔
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریباً 3000 والدین رپورٹ ہوئے ہیں۔