بولان میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
50

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نےمیڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں بولان میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح بولان میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے مارگٹ کے علاقے میں پاکستان فوج کو سیکورٹی فراہم کرنے والے ایک خالی مورچے میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، دشمن فوج کے دو اہلکاروں کی مذکورہ مورچے میں پہنچنے پر سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here