بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تربت دشتی بازار مین روڑ پہ واقع جمیل میڈیکل کے سامنے مرغی فروش کی دوکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے باعث مرغ فروش کا کارندہ عابد ولد پیر بخش ساکن ملک آباد کوشک ہلاک ہو گیا۔
لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب حب میں ندی میں ڈوبنے سے 12سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک کو بچا لیا گیا ۔
ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز رئیس گوٹھ رینجرز چورکی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر 12سالہ عبدالرفع ولد محمد اختر ہلاک ہو گیا جبکہ13سالہ حسیب ولد اختر کو بہوشی کی حالت میں پانی سے نکال کر بچا لیا گیا۔
جنہیں بعدازاں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔