پسنی : ٹرالرز مافیاکے ہاتھوں بحرہ بلوچ مکمل یرغمال، ماہی گیروں کا احتجاج

0
68

بلوچستان کے ضلع کے گوادر کے تحصیل پسنی کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ماہیگیروں کے روزگار کے ساتھ انکی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ سمندری محافظین ماہیگیروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں ،ٹرالرزمافیا نے بحرہ بلوچ کو مکمل یرغمال بنایاہو اہے ۔

انہوںنے کہا کہ مہلک جالوں کیساتھ ٹرالرز پسنی وضلع گوادربھر میں سرگرم ہیں اور غیر قانونی طور پر بے دریغ سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ سمندری محافظ غائب ہیں۔

گزشتہ روز ضلع گوادر کے سمندری علاقے کپر پسنی کے علاقے میں ساحل کے بالکل قریب 80 کے قریب ٹرالرز نے ماہیگیروں پر حملہ کیا جس کے سبب ایک اسپیڈ بوٹ ڈوب گیا ۔

حملے کے ردعمل میں ماہیگیر سراپا احتجاج ہیں۔

منگل کے روز پسنی کے ماہیگیروں نے مائیگیروں پر حملہ آور،ہونے پر محکمہ فشریز کے خلاف احتجاجاً مین روڈ کو بلاک کیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

مظاہرین کے مطابق آئے روز سندھ کے ٹرالرز ماہیگیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے ماہیگیروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑتا ہے باوجود کہ حکومت بلوچستان سمیت دیگر سمندری محافظین ماہیگیروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here