بارکھان : پاکستانی فورسز کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان کا روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں  رکھنی کے مقام پر گزشتہ رات سے پاکستانی فورسزایف سی کے ناروا سلوک اور منی پیٹرول پمپ سے منشی کو اٹھا کر پولیس تھانہ بند کے خلاف پمپ مالکان نے پنجاب اور بلوچستان مرکزی شاہراہ روڈ ٹاہر جلا کر بلاک کر دیا۔

بارکھان رکھنی کے مقام پر گزشتہ شب 2 بجے سے ایف سی کے ناروا سلوک اور منی پیٹرول پمپ سے منشی اٹھا کر رکھنی پولیس تھانے میں بند کے خلاف پنجاب اور بلوچستان کی مرکزی شاہراہ ٹائر جلا کر بند کردیا۔

ہر قسم کی ٹریفک کی روانگی معطل ہوگئی ، دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تپتی دھوپ میں مسافر پریشان جس میں ہزاروں مسافر بھوک پیاس سے نڈھال جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے فی الحال مذاکرات کرنے کے لیے کوئی نہیں پہنچا ۔

پمپ مالکان کا کہنا ہے ہمارے مطالبات نہیں سنے گے احتجاج میں مزید توسیع کی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment