بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کل تین بجے نوشکی کے علاقے زرین جنگل میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گرنیڈ لانچر کے گولے چوکی کے اندر گرے جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔