کولواہ و پنجگور حملوں میں دشمن فوج کے5 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

0
143

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ و پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملوں میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بدھ کے روز دن کے ساڑھے ایک بجے کے قریب سرمچاروں نے مراستان کولواہ میں گھات لگاکر دشمن فوج کے چار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعد زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قابض پاکستانی فوج کا یہ قافلہ بلور میں قائم اپنے کیمپ سے نقل مکانی کرکے تربت جا رہا تھا کہ سرمچاروں نے شدید حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کے گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ایک اور حملے میں کل رات آٹھ بجے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دستی بم چوکی کے اندر گرنے سے دشمن کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here