ژوب میں روڈ حادثہ وپنجگور میں فائرنگ سے خاتون و بچوں سمیت 5افراد ہلاک

0
107

بلوچستان کے علاقے ژوب میں روڈحادثہ اور پنجگور میں فائرنگ سے خاتون و بچوں سمیت 5افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔

ژوب میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئیجس کے نتیجے میں خاتون و بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ژوب سر کچھ کے علاقے میں اکاخیل قبیلے کے خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون و بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے خاتون دو بچوں سمیت چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے وشبود میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پنجگور کے علاقہ وشبود میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here