ضلع گوادر سے پاکستانی فورسزہاتھوں 2 نوجوان جبراً لاپتہ ، نوشکی سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی وسی پیک مرکزضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے کلانچ سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوںکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی شناخت طارق ولد مراد جان اور حکیم ولد مجید کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

واقعہ آج صبح 9 بجے بروزجمعرات پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کےفورسزو خفیہ اداروں کے ویگو میں سوار کارندوں نے دو نوجوانوں کو انکے گھر واقع ھُر کلانچ سے حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب نوشکی میں ڈاک ہزار جفت کے علاقے سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ۔

نوشکی کلی شریف خان کے رہائشی پچیس سالہ محمد فہیم ولد کمال خان جو گزشتہ روز پکنک منانے کے لیے گھر سے نکلا تھا آج ڈاک ہزار جفت کے مقام پر اسکی نعش ملی جسے گولی مار کرقتل کردیا گیا ۔

نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جسے بعد میں ورثا کے حوالے کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Share This Article
Leave a Comment