افغانستان وپاکستان مابین مشترکہ جرگہ بعد فائر بندی پر اتفاق

0
140

افغانستان وپاکستان کے درمیان مسلح سرحدی تصادم مشترکہ جرگے کے فائر بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد پر لگ بھگ پانچ روز تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہفتے کو فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے سرحدی اہلکاروں کے درمیان فائر بندی کا فیصلہ سرحدی گزرگاہ خرلاچی میں ایک جرگے کے دوران ہوا۔ جرگے میں پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر شہزاد عظیم نے کی جب کہ افغان وفد کی قیادت پولیس چیف شیر محمد خان نے کی۔

جرگے میں فیصلہ ہوا کہ قبائلی ضلع کرم اور افغانستان کے سرحدی صوبہ پکتیکا کے قبائلی رہنماؤں پر مشتمل روایتی جرگہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کرے گا۔

دونوں ملکوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان 13 مئی کو دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا جو جمعے کی شام تک وقفے وقفے سے جاری تھا۔

مقامی سرکاری عہدیداروں کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشترکہ جرگے کی کارروائی لگ بھگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

جرگہ عمائدین نے اس موقع پر مستقل طور پر رابطے قائم کرنے پر زور دیا۔

کرم کے سول اور سیکیورٹی عہدیداروں کے جاری کردہ بیان کے مطابق قبائلی جرگہ میں تین نکات پر اتفاق ہوا ہے جس کی رو سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے خلاچی گیٹ کو کھولا جائے، تین روز بعد دونوں طرف سے افغان مشیران اور پاکستانی مشیران کا جرگہ منعقد کیا جائے جسمیں تنازعات کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تنازعات کے حل کے لیے دونوں اطراف سے ایک ماہ میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس میں تجارتی کمیٹی الگ اور اقتصادی کمیٹی الگ الگ مسائل پر رابطہ کریں گی۔

سرکاری طور پر دونوں جانب سے سوموار کی شام سے جمعے کی رات تک وقفے وقفے سے جاری مسلح تصادم میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here