گوادر و آواران سے پاکستانی فورسز ہاتھوں متعدد افراد جبراً لاپتہ

0
85

بلوچستان کے علاقے گوادر اور آواران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے متعدد افرادکوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

گذشتہ روز گوادر میں فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے متعدد افراد میں اب تک 5 کی شناخت سمیر ولد حمزہ، بلال ولد رضا محمد، درمحمد ولد کریم بخش، امیر ولد اسلم اور امان ولد جمعدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے تمام افراد سربندن کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 پنجابی شہریوں کے قتل کے بعد فورسز نے گذشتہ شب بڑے پیمانے پر سربندن میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے، بڑے پیمانے پر فوجی اہلکار علاقے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ضلع آواران بازار سے فورسز و سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے 2 افراد کو حراست میں لیکر زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جن کی شناخت جاوید ولد محمد قاسم اور قمبر ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جو بدرنگ، جھاؤ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ دونوں نوجوان آپس میں رشتہ دار ہیں اور کسی کام کے سلسلے میں بازار آئے ہوئے تھے، جنہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here