بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات شروع، موبائل سروسز معطل

0
77

بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج اتوار کوشروع ہو گئے۔

بلوچستان کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پی بی 20 اور 22 میں ضمنی انتخاب اور پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی۔

بلوچستان میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، جس کے لئے بلوچستان میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولیس ،رینجرز ،فوجی جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے ، پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ضمنی انتخابات میں چند اضلاع میں سروس عارضی طور پر معطل ہو گی۔

پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں معطل ہوگی، پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل سروس 21،22اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔

پی ٹی اے نے بتایاکہ فیصلہ انتخابی عمل کوبلاتعطل، شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here