امریکامیں حکومت، عدلیہ و فوج پر عوام کااعتماد کم ہونیکا انکشاف

0
125

امریکی ملٹی نیشنل اینالیٹکس اور ایڈوائزری کمپنی گیلپ کے حالیہ تجزیے کے مطابق ترقی یافتہ معیشتوں کی تنظیم جی سیون کے رکن ملکوں کے مقابلے میں امریکہ میں اداروں پر عوام کا عدم اعتماد سب سے زیادہ ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق لگ بھگ 68 فی صد امریکی شہری حکومت پر اعتماد نہیں کرتے جب کہ عدلیہ پر صرف 42 فی صد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے جو عدلیہ پر اعتماد کی اب تک کی کم تک ترین سطح ہے۔

امریکہ میں دیگر سرکاری اداروں کے مقابلے میں فوج کو بہت پذیرائی حاصل ہے۔ لیکن اب اس پر بھی عوام کے اعتماد میں کمی ہوئی ہے۔

گیلپ کے مطابق 2021 میں 90 فی صد امریکی عوام نے فوج پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ لیکن 2023 میں فوج پر عوامی اعتماد کی شرح 81 فی صد پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ جی سیون تنظیم کا اہم ترین رکن ملک شمار ہوتا ہے۔ سات ممالک کے اس گروپ کے دیگر ارکان میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں۔

گیلپ نے 2023 کے سروے کے حوالے سے اپنے تجزیے میں بتایا ہے کہ جی سیون ممالک میں جرمنی کے عوام کو سب سے کم اپنی فوج پر اعتماد ہے جس کی شرح 60 فی صد ہے۔

’گیلپ‘ کے مطابق امریکی عوام میں 35 فی صد کی رائے ہے کہ ان کا ملک دفاعی امور کے لیے بہت زیادہ بجٹ مختص کر رہا ہے جب کہ 29 فی صد کی رائے میں یہ بجٹ ناکافی ہے۔ صرف 33 فی صد عوام کی رائے میں امریکی فوج کے لیے مختص بجٹ درست ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here