یمن : القاعدہ رہنما خالدالباطرفی کی موت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان

0
151

القاعدہ کی یمن کی شاخ نے اتوار کو اپنے رہنما خالد الباطرفی کی ہلاکت کا اعلان کیاہے، جن کے لیے امریکی محکمہ خارجہ نے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی تھی۔

انٹیلی جنس گروپ SITE کے مطابق، القاعدہ کی ایک ویڈیو میں خالد الباطرفی کی موت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں تاہم انہیں کفن میں عسکریت پسند گروپ کے جھنڈے میں لپٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکہ نے اپنے Rewards for Justice پروگرام میں الباطرفی کے لیے50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی تھی، جو فروری 2020 سے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی قیادت کر رہے تھے۔

عسکریت پسند تنظیم نے سعد بن عاطف العولقی کو اپنا نیا لیڈر نامزد کیا ہے۔

سعد بن عاطف العولقی پر 60 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام ہے۔ ’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ ‘ یا AQAP کو طویل عرصے سے القاعدہ کی سب سے خطرناک شاخ کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔

وہ فرانسیسی ہفتہ وار جریدے چارلی ہیبڈو پر 2015 کے حملے جیسے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here