امریکا کا غزہ کے قریب بحری اڈے کے قیام کا اعلان

0
106

امریکہ نے غزہ سے متصل سمندر میں بحری اڈہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے ساحل پر بحری اڈے کا قیام ایک عارضی بندرگاہ ہوگا تاکہ محصور علاقے کے لیے امداد کی ترسیل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

امریکہ بحر متوسط میں 7 اکتوبر کے فوری بعد سے مسلسل سرگرمی اور کیل کانٹے سے لیس انداز میں موجود ہے۔ جہاں اس نے اسرائیل حماس جنگ شروع ہوتے ہی اپنا بحری بیڑہ بھیج دیا تھا۔

امریکہ کی طرف سے فضائی راستے سے غزہ میں خوراک گرانے کے پہلے موقع پر ہی کہہ دیا گیا تھا کہ وہ سمندری راستے سے بھی غزہ تک رسائی کی اسی طرح کی کوششیں کرے گا۔ شروع میں اس نے اپنی سمندر میں موجودگی کو اسرائیلی تحفظ و حمایت کے لیے اس لیے یقینی بنایا تھا کہ اسرائیل میں غزہ کی جنگ غزہ سے باہر نہ پھیل سکے اور اس میں دوسرے فریق حصہ نہ بن سکیں۔ اس سلسلے میں قبرص کے ساتھ بھی پچھلے کئی دنوں سے بات چیت جاری تھی اور اب امید کی جارہی ہے کہ اب قبرص بھی ان معاملات میں شریک رہے گا اور امریکہ کی معاونت کرے گا۔

اس موقع پر امریکی حکام نے حماس پر الزام بھی لگایا ہے کہ حماس جنگ بندی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے اور جنگ بندی کو مؤخر کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ کیونکہ حماس بیمار اور لاغر یرغمالیوں کو رہائی دینے پر آمادہ نہیں ہوا۔ اس لیے جنگ بندی مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دے رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here