کوئٹہ و اوتھل میں مختلف حادثا ت و واقعات میں 9 افراد ہلاک

0
116

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور اوتھل میں ٹریفک اور کیویں میں گیس بھرنے جانے سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان چھیپا کے مطابق ہلاک افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اوتھل میں کوسٹل ہائی وے کنڈے واری کے مقام پر2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں3 افراد ہلاک جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا کوئٹہ میں سبزل روڈ پر کنویں میں گیس بھر جانے سے 3 افرادہلاک ہوگئے۔

سبزل روڈ ازبک چوک پر کنویں میں گیس بھر جانے سے ایک شخص کی لاش بی ایم سی میں منتقل کردیا گیا ۔

ہلاک افراد کی تعداد3 ہوگئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت عبدالباقی ولد جمعہ خان، عبدالولی ولد جمعہ خان، محمد علی ولد سیف الرحمن کے نام سے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here