بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مکران روڈ پر پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سیٹلائٹ ٹاؤن موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیوٹی پر یونیورسٹی جا رہا تھا اسی دوران مسلح افراد نے انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ضلع کیچ وکوئٹہ میں فائرنگ ودھماکوں کے دو مختلف واقعات میںایف سی کے 5 جبکہ پولیس کے 2 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔