ضلع کیچ: دشت کھڈان میں پاکستانی فورسزکیمپ پر حملہ ،جھڑپیں جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے دشت کھڈان میںپاکستانی فورسزکے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے اور دونوں جانب جھڑپیں جار ی ہیں۔

علاقائی ذرائع بتارہے ہیں کہ علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں ۔

یہ بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ مسلح افراد کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرنے کے بعدقریب پہنچ چکے ہیں اور فورسز کو شدید حملے میں نشانہ بنا رہے ہیں۔‎

علاقائی ذرائع کی جانب سے بھیجی گئی آڈیو میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے کیمپ میں موجود تما م اہلکار وں کوہلاک کرنے کے بعد کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے تاہم آزادی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دشت میں فورسز پر حملے کے حوالے سے اب تک عسکری حکام کا موقف بھی سامنے نہیں آیا اور نہ کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment