کوئٹہ : اسلام آباد میں گرفتاریوں کی ردعمل پر بلوچستان اسمبلی سامنے دھرنا جاری

0
111

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آـباد میں نہتے بلوچ لانگ مارچ شرکاپرپولیس کی تشددو گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اوربلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ کے اسلام آباد میں مظاہرین کو فی الفور رہا اور ان پر جھوٹے ایف آئی آر فی الفور ختم کیے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر گرفتار افراد کو رہا نہیں کیا گیا تویہ تحریک صرف کوئٹہ نہیں بلکہ کل پورے بلوچستان میں پھیلا دیا جائے گا اور تمام مرکزی شاہرائیں بند کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here