بلوچستان کے علاقے بلیدہ و ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ ودھماکا ، اورماڑہ میں موبائل فون نذرآتش اور وڈھ میں روڈ حادثے سےایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گذشتہ شب سڑک کنارے بم دھماکا ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تربت میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا۔
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے کاشی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کاشی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غازی ولد غلام قادر نامی شخص کو زخمی کردیا۔
مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔
دریں اثناساحلی علاقے اورماڑہ میں کرپسی ڈاک کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے یوفون موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا گیا۔
ملزمان ٹاور کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
آگ لگنے کے باعث مشینری کو نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں وڈھ میں زمباد گاڑی کے ڈرائیور نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے یونیورسٹی کراس کے قریب بزرگ شہری کو کچل دیا، جو موقع پر ہلاک ہوگئے۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔