یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان میں زراعت اور مال مویشیوں کی سات ویلیو چینزم کی پیداوار میں اضافے کے لئے پائیدار طریقوں کو فروغ دیکر بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز یورپی یونین کے وفد میں جیرون، کریم، ایوان، میریم، اینریکا، پاکستان میں FAO کی نمائندہ فلورنس رولز، PPAF کے چیف پروگرامز ارشدرشید، FAO کے ہیڈ آف آفس بلوچستان ولید مہدی، PPAF کے آپریشنز کے سربراہ سہیل خان بنگش، ITC بلوچستان کے صوبائی سربراہ جہانزیب خان اور ترقی فائونڈیشن کے قائم مقام سی ای او عیسیٰ خان کاکڑ کے ہمراہ کمپوزٹ پروگریسو ایگریکلچر فارم کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
وفد نے بلوچستان میں زراعت اور پیکیجنگ کے شعبوں پر GRASP کے تبدیلی کے اثرات کا مشاہدہ کیایورپی یونین (EU) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایک اہم مشن پر کوئٹہ آیا تھا۔تاکہ گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈسسٹین ایبل پروگریس (GRASP) منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
یورپی یونین کی مالی اعانت اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (ITC)، پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (PPAF) اور TARAQEE FOUNDATION کی جانب سے نافذ کیے جانے والے GRASP کا مقصد زراعت اور مال مویشییوں کی سات ویلیو چینز م کی پیداوار میں اضافہ، پائیدار طریقوں کوفروغ دینا اور دیہی بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
مقامی کاروبار پر GRASP کی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے اثرات کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ جوایک چھوٹا اور درمیانے درجے کا انٹرپرائز (ایس ایم ای) تھا، جسے انگور ویلیو چین میں گراسپ نے 2.5 ملین روپے کی گرانٹ کے تحت مالی معاونت فراہم کی تھی۔
اغبرگ، کوئٹہ میں واقع اس فارم نے انگور کی کاشت کے طریقوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور جدید ٹریلیسیس اور قطراتی آبپاشی کے نظام کو نافذ کیا ہے۔ ان پیش رفتوں نے پیداواری صلاحیت، انگور کے معیار اور وسائل کے استعمال کونمایاں طور پر بہتر بنایا ہے، جبکہ لیبر کی لاگت اور ماحولیاتی اثرات کو بھی کم کیا ہے۔ ایس ایم ای کی جامع پریزنٹیشن نے ان کے کاموں اور وسیع تر زرعی شعبے پر گراسپ کے تعاون کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔
یورپی یونین کے وفد نے کوئٹہ کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں "خیر کیروگیٹیڈ کارٹن فیکٹری” کا بھی دورہ کیا۔
گراسپ کی 30 ملین روپے کی گرانٹ سے بننے والی "خیر کیروگیٹیڈ کارٹن فیکٹری”روایتی لکڑی کے کارٹن کی جگہ پھلوں کی نقل و حمل کے لئے ماحول دوست کیروگیٹیڈ کارٹن کے استعمال کو فروغ دیتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی اثرات کو کم کرتا ہے بلکہ پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف اور مارکیٹنگ میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ وفد فیکٹری کی جدید ترین سہولیات، ہموار پیداواری عمل اور پائیداری کے عزم سے متاثر ہوا۔
ایس ایم ای کی پریزنٹیشن میں گراسپ کی مالی معاونت کو موثر استعمال، کسانوں کی رسائی میں بہتری، لاگت میں کمی کی حکمت عملی، گرین ٹیکنالوجی کے انضمام اور ماحولیاتی استحکام پر منصوبے کے مجموعی مثبت اثرات کو ظاہر کیا گیا۔
یورپی یونین کے وفد نے بلوچستان حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے پالیسی سازی میں مثبت کردار ادا کرنے پر ان منصوبوں کی تعریف کی۔
انہوں نے غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے گراسپ کی صلاحیت کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔
وفد کا یہ دورہ پاکستان کے زرعی اور پیکیجنگ کے شعبوں کی حمایت کے لئے یورپی یونین کے عزم اور مقامی کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے یورپی یونین انکی صلاحیت پر انکے غیر متزلزل یقین کی عکاسی کرتا ہے۔