تفتان میں مارٹر گولہ پھٹنے اور حب میں روڈ حادثہ سے2افراد ہلاک

0
126

بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں روسی ساختہ مارٹر گولہ کو کھولنے کی کوشش میں اچانک دھماکا ہوا۔

مارٹرگولہ پھٹنے سے عبدالنبی ولد عبد القادر نوتیزئی نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی وکو قریبی ہسپتال منتقل کی جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

لیویز نے ابتدائی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب حب شہر کے قریب کراچی رینجرز چیک پوسٹ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ شاہد ولد محمد اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here